خوش آمدید

: نصب العین

بطور ایک گروپ آف کمپنیزہمارا نصب العین سیمنٹ کے تیار کنندگان، کاغذ ی تھیلیوں کی تیاری، مواصلات اور آئی ٹی کے فراہم کنندہ کی حیثیت سے ان شعبوں میں اپنے صارفین کو اقتصادی اور قابلِ قدر فوائد کی فراہمی ہے۔

: نظریہ

ہم ہر سطح پر دیانت داری کے ساتھ کام انجام دیتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل کوششوں میں مصروفِ عمل ہیں کہ ہمارے تمام منصوبوں میں کارپوریٹ ایکسیلنس کے ذریعے جدت اور معیار پر توجہ مرکوز رہے ۔ہمیںیقین ہے کہ اچھی قیادت اور منظم ٹیم ورک ہماری ترقی اور کامیابی کے لئے ضروری ہے

: کارپوریٹ اقدار

ہم ایک معروف صنعتی، انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) او ر مواصلات کی فراہمی کا ایک عالمی و قومی ادارہ (انٹر پرائز) کی خواہش رکھتے ہیں ، ہماری کارپوریٹ اقدار خدمات اور تجارت دونوں ہی شعبوں کے لئے ہیں۔

ہسٹری

فکٹو ہسٹری

فیکٹو (Fecto) گروپ کی ابتداء 1952 ء سے ہوئی جب اس کے بانی جناب غلام محمد نے فیکٹو گروپ کا آغاز کیا اور خصوصی طور پر بجلی کے آلات اور تاریں بنانے والی ایک کمپنی کی داغ بیل ڈالی۔ جلد ہی یہ کمپنی بجلی کے تاروں ، کیبلز، گھریلو آلات گاڑیوں کی تجارت سمیت درآمد، برآمد میں وسیع پیمانے پر مصروفِ عمل ہوگئی۔ بعد ازاں کمپنی اپنی ایک اہم کوشش میں کامیاب ہوئی اور ایک جاپانی برانڈ کے ریڈیو کی تیاری کے لئے جاپان کی ایک کمپنی کے ساتھ مشترکہ منصوبے میں داخل ہوئی جو کہ جاپان کا پاکستان کے ساتھ اولین تکنیکی تعاون تھا۔
سال 1972 ء میں فیکٹو گروپ میں صنعتی سرگرمیوں کا بڑا تنوع رہا،حکمتِ عملی پر مبنی کامیاب منصوبہ بندی اورکمپنی کے بانی کی کاروباری بصیرت نے فیکٹو گروپ کو صنعتی شعبے کے لئے ایک انتہائی اہم گروپ بنا دیا۔ گروپ مسلسل مستحکم ہوتا رہا اور سیمنٹ پلانٹ، شوگر ملز اور ٹریکٹر پلانٹ کے ساتھ ساتھ اس نے ہارڈ بورڈ اور پیپر سیک (Papersack) کی تیاری کے یونٹ قائم کئے جس نے اسے معروف صنعتی گروپوں میں ایک امتیازی گروپ بنا دیا۔
نوّے کی دھائی کے وسط میں گروپ کی قیادت نے اس کو مزید مستحکم کرنے اور کاروباری دنیا کے پیچیدہ حقائق سے نمٹنے کے لئے ، اس کو اپنے بیٹوں کے درمیان تقسیم کردیا۔ تاکہ کارپوریٹ قانون سازی اور موروثی طریقہء کار کے مطالبات پورے کئے جاسکیں۔ فیکٹو سیمنٹ لمیٹڈ، فرنٹیئر پیپر پراڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈاور ایک تجارتی کمپنی کے انتظام کی ذمہ داری جناب محمد یاسین فیکٹو کے سپرد کی گئی، جو اپنے والد کی طرح متحرک اور پرُ جوش تھے، انہوں نے فیکٹو کے ترقی کی جانب سفر کو مزید تیز کیا ، ٹیلی مواصلات اور فیکٹو ٹیکنالوجیز کے قیام اور ان کے ترقی پسند کاروباری امورکو مختلف پلیٹ فارموں پر سراہا گیا ہے۔

انویسٹر کمپلینٹ ہینڈلنگ سیل

جناب محمد ہاشم
مینیجر

(+9221) 35248921-3 & 4
Muhammad.hashim@fectogroup.com

جناب حنیف ادریس
چیف فنانشل آفیسر

(+9221) 35248921-3 & 4
hanif.idrees@fectogroup.com

historical_bg