پبلک لسٹیڈ کمپنی اینڈ لسٹیڈ ان پاکستان اسٹاک ایکسچینچ
مقصد
جس مقصد کے لئے اس کمپنی کا قیام عمل میں آیاوہ تمام اقسام کے چونے، پلاسٹر، سفید چکنی مٹی، باکسائیٹ ، سنگِ صابن (Soapstone)،گیرو،پینٹ(روغن)،فکسنگ مٹیریل، دانہ، ریت، اینٹوں، ٹائلوں، پائپوں، مٹی کے برتنوں، چینی کے برتنوں، مصنوعی پتھروں، کنکریٹ، ایسبیسٹاس، سیمنٹ کی مصنوعات، تما اقسام کے پائپوں، ریلوے سلیپروں، جپسم، کوئلہ، جوٹ، حسین کلاتھ، پٹ سن کی بوریوں(گنی بیگز) اس کے علاوہ بلڈرز کے لئے مختلف رنگوں، ضروری اشیاء اور تمام اقسام کی سہولیات کے تیارکنندگان کی حیثیت میں کام کرنا ہے
کارپوریٹ حکمتِ عملی
مستقبل کے لئے ہماری کارپوریٹ حکمتِ عملی لاگتوں میں کمی، ایندھن کے استعمال میں کمی اور جدید و بہتر پیداواری صلاحیت کے حصول کے نئے اور بہتر اسباب تلاش کرنا ہے، تاکہ ہم اپنی مصنوعات کو توسیع دے سکیں اور ان کو بہتر انداز میں ترقی دینے کی کوششوں میں کامیاب ہوں اور ساتھ ہی بدلتے ہوئے اقتصادی منظر نامے میں اپنے قروض کو بہتر طور پر استعمال کرسکیں۔ہم بھر پور کوششوں سے ٹھوس بنیادوں پراپنے حصص یافتگان اور ملازمین کے طویل المدتی مفاد سمیت پائیدار ترقی کے لئے پُر عزم ہیں اور دستیاب انسانی وسائل اور اشیاء کی وراثت کی اجتماعی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔